عام آدمی کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار-فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار-فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ہر سطح پر بچت، کفایت شعاری اور سادگی کو فروغ دیا جائے گا۔

 لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے بجٹ، ترقیاتی پروگرام اور وسائل بڑھانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وسائل میں اضافے کیلئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے جائیں گے۔محکموں میں مالی نظم و ضبط کو یقینی بنا کر عوام کو مزید سہولتیں دیں گے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ عام آدمی کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ بجٹ میں کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس کا اثر عام آدمی پر پڑے، تبدیلی پہلے بجٹ میں نظر آنی چاہیئے۔

loading...
loading...