نواز شریف متنازعہ انٹرویو: مقدمے کے اندراج کیلئےدرخواست پر سماعت کل ہوگی

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ-فائل فوٹو

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کل ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ نواز شریف کے دیے گئے متنازعہ انٹرویو پر مقدمہ کے اندراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔

فل بنچ نے نواز شریف اور خاقان عباسی کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ انگریزی اخبار کے نمائندے کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ متنازعہ انٹرویو سے ملکی ادارے کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انگریزی اخبار کو دیا گیا انٹرویو ملکی سالمیت کے خلاف ہے،اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔عدالت متنازعہ بیان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کرے۔

loading...
loading...