ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

لاہور:شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے اپنے والد کی گرفتاری کو موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے انتخآبی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یہ تماشا دیکھ رہی ہے۔دس سال میں شہبازشریف نے انتھک محنت کی اور مختلف منصوبوں میں عوام کے23 سو ارب روپے بچائے۔

انہوں نے کہا عمران خان کرسی اور نوازشریف دلوں کے وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے کہا شہبازشریف نے لاہور،پنڈی اورملتان میں میٹروچلائی۔نوازشریف نے قوم سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ کیا۔ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوچکا ہے۔

loading...
loading...