شہباز شریف نے حراست میں رات جاگ کر گزاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نیب کی تحویل میں آج تیسرا دن تھا۔

تیسرے روز نیب کی حراست میں شہبازشریف نے جیل کے گھٹن زدہ ماحول میں رات دیر تک جاگ کر گزاری۔

رات بھر حوالات میں چہل قدمی کی اور جب بھوک لگی توسادہ کھانے پر اکتفا کیا۔

نیب کی طبی ٹیم نے ان کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر چیک کیا۔شہبازشریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

صبح ہوئی تو صدر ن لیگ نے تازہ ہوا میں جانے کی درخواست کی تاہم نیب نے انہیں تازہ ہوا میں جانے نہ دیا گیا۔

loading...
loading...