چیف جسٹس نے وکلا گردی کا نوٹس لےلیا

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس سپریم کورٹ نے وکلا گردی کا نوٹس لےلیا۔چند روزقبل وکلا نے سیشن عدالت میں پولیس اہلکارپر بدترین تشدد کیا تھا۔

چیف جسٹس نےسیشن کورٹ لاہور میں وکلا کی لاقانونیت کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پنجاب ،چیئرمین پاکستان بارکونسل  اورصدرلاہورڈسٹرکٹ بار 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں اور واقعے پر رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہے کہ وکلا نےسیشن عدالت میں پولیس اہلکار کو بری طرح مارا تھا، اور مقدمہ درج کرنے پر الٹا ہڑتال کرکے عدالت کو تالے ڈال دیئے تھے۔

loading...
loading...