وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ صوبائی کابینہ اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم صوبے کی صورت حال پرگورنر اور وزیراعلیٰ سے بریفنگ بھی لیں گے، ساتھ ہی 100 روزہ پلان اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور کا تیسرا دورہ ہے۔

یاد رہے 23 ستمبر کو بھی وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا ایک روزہ دورہ کیا تھا اور پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل کر کے عوام کو با اختیار بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی تھی کہ وزیرِ اعلیٰ آفس میں عوام کی سہولت کے لیے شکایتی سیل قائم کیا جائے تاکہ عوام اور عوامی نمائندوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ یکم ستمبرکو وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب میں لاگو بلدیاتی نظام کی تبدیلی اور اورنج میٹرو ٹرین منصوبے سمیت تمام میگا پراجیکٹس کے آڈٹ کرانے کی ہدایت کی تھی۔



loading...
loading...