میڈیکل ٹیم نے حنیف عباسی کو مکمل طور پر صحتمند قرار دیدیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی میڈیکل ٹیم نے حنیف عباسی کو مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کی  رپورٹ میں واضح طور پر کہاگیا ہے کہ انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

رپورٹ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو بھجوادی گئی ہے جس کے مطابق لیگی رہنما کا بلڈ پریشر نارمل اور دیگر رپورٹس بھی بہتر ہیں۔

دل کےعارضے کیلئے پہلے سے دی گئی ادویات کااستعمال جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

loading...
loading...