کرپشن پر قابو پائے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

کوئٹہ:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس پر قابو پائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کرپشن کےخلاف مہم کو انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس پر قابو پائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملک28 ہزار ارب روپے کا مقروض ہوا اور اسکی وجہ کرپشن ہی ہے۔

انہوں نے کہاچین نے400سے زائد وزیروں کو جیلوں میں ڈالااورلاکھوں حکومتی عہدیداران کو پکڑا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اداروں کو کمزور کیے بغیرکرپشن ممکن نہیں۔

loading...
loading...