شہبازشریف نیب حوالات منتقل

Untitled-1

لاہور: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد شہبازشریف کو نیب حوالات منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوپہر کے کھانے میں شہباز شریف نےسادہ غذا کھائی، حوالات میں بند ہونےکے بعد کچھ دیرآرام کیا۔

نیب کی3 رکنی ٹیم نے شہباز شریف سے پوچھ گچھ کرنا چاہی تو انہوں نے کہا سارا دن مصروف گزرا،آرام کرنا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا 10 دن آپ کے پاس ہی ہوں جو پوچھنا ہے پوچھ لیجئے گا، میں نے اپنا مؤقف عدالت میں پیش کردیا ہے۔

شہباز شریف نے جواب دیا کہ اپنے دورحکومت میں دن رات کام کیا کسی اور وزیراعلی نےدن میں 18 گھنٹے کام نہیں کیا۔

شہبازشریف نے نیب افسران کوجواب میں کہا قوم کے پیسے کی حفاظت کی۔

جس کے بعد نیب افسران پھر آنے کا کہہ کر واپس روانہ ہوگئے۔

loading...
loading...