پچاس لاکھ سستے گھروں کی پالیسی کا اعلان کرنے کا فیصلہ

imrankhanimageحکومت نے دس اکتوبر کو پچاس لاکھ سستے گھروں کی پالیسی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس جس میں ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں  دس اکتوبرکو پچاس  لاکھ گھروں کی پالیسی کااعلان کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں  ملک بھرمیں ملائشین ماڈل کے گھرتعمیر کرنےکی تجویز زیرغور ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ   15 سے 20 سال کی آسان اقساط پرگھر فراہم کئے جائیں گے اور دو مرحلوں میں پچاس لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  عام آدمی کوسستےگھرکی فراہمی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ  منصوبےمیں کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں ہوگی۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان ہفتے کو کوئٹہ کا دورہ کرینگے دورے کے دوران وہ صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

loading...
loading...