کراچی: سپریم کورٹ نے سرکاری رہائشگاہیں خالی کرانے کا حکم دیدیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم چار ہزار سے زائد سرکاری رہائش گاہیں قابضین سے خالی کرانے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سندھ اسٹیٹ آفس کی مدد لیں اور رہائش گاہیں خالی کرائیں۔

 جبکہ اے جی پی آر قابضین سے رقم ریکور کرے۔

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قابضین میں سے زیادہ تر ریٹائرڈ ملازمین ہیں۔

عدالت نے عمل درآمد کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دےدیا۔

loading...
loading...