پنجاب پولیس منشا بم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب پولیس منشا بم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔ رائیونڈ ناکے پر منشا کا بیٹا پولیس کے نرغے میں آیا لیکن چکمہ دے کر بھاگ نکلا۔

عدالتی احکامات کے بعد پولیس  کئی مقامات پر پکٹ لگائی، لیکن منشا بم کاکچھ پتا نہ چل سکا۔

تھانہ رائیونڈ کے ناکے پر منشا بم کا بیٹا فیصل نرغے میں تو آیا لیکن گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا اور پولیس صرف ہاتھ ملتی رہ گئی۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے منشا بم اور اُسکے بیٹوں کے ایک اور کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ملزمان کےخلاف اب تک درج مقدمات کی تعداد82 ہوگئی۔

loading...
loading...