سندھ ہائیکورٹ:لاپتہ افراد سے متعلق پولیس کی رپورٹ مسترد

سندھ ہائیکورٹ-فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ-فائل فوٹو

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق پولیس کی رپورٹ مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے  پولیس کی رپورٹ پرعدم اعتماد کا اظہارکیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا جے آئی ٹیزاورصوبائی ٹاسک فورس کے اجلاسوں کی باوجود نتیجہ صفر آتا ہے۔اب کسی  نے پرانی رپورٹ نئی بنا کرپیش کی تو اسے جیل بھیج دیں گے۔

عدالت نے شہری مشتاق زہرانی، فیصل امین، عدنان حمید،زبیر شاہ، سرزادہ خان اوردیگر کی گمشدگی پرپیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی سی آئی اے اوردیگرکوآٹھ نومبرکو طلب کرلیا۔

loading...
loading...