کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، شہری دم توڑ گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی پر فائرنگ سے ارشاد نامی شہری دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر چار گولیاں چلائیں، جس میں سے تین ارشاد کو لگیں۔

مقتول نجی بینک کے افسر کا ڈرائیور تھا۔ جس کا آبائی تعلق پارا چنار سے تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

loading...
loading...