کراچی پولیس چیف نے پانچ بڑے منشیات فروشوں اور خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کردی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امیر شیخ نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ملزمان کی فی کس دس لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ملزمان میں احمد علی مگسی، فاروق ولد خان محمد، سید بادشاہ ولد گل داد علی شاہ، تاج محمد خان ولد گل محمد خان اور فرمانولد حضرت گل شامل ہیں۔