کراچی: کمسن اقصی کے اندھی گولی کا نشانہ بننے کا معمہ حل ہوگیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں کمسن اقصی کے اندھی گولی کا نشانہ بننے کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس نے وسیم نامی اہلکارکوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق سات سالہ اقصٰی پولیس اہلکار وسیم کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔ جسے گرفتار کرکے نائم ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار اہلکار کے مطابق وہ اسلحہ صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی۔

 ملزم پولیس اہلکار کا گھر بچی کے اسکول کے سامنے تھا۔وہ اتحاد ٹاون تھانے میں تعینات ہے۔گرفتاراہلکار کےاسلحے کو فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھیجا جائے گا۔
اٹھائیس ستمبر کو سعید آباد اندھی گولی لگنے سے 7 سالہ اقصٰی شدید زخمی ہوئی تھی اوردو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسی تھی۔

loading...
loading...