معیشت چندہ سے اور ملک جادوسے نہیں چل سکتا: بلاول بھٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت چندہ سے ، سیاست گالی سے اور ملک جادوسے نہیں چل سکتا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  دھرنا دینے اور حکومت کرنے میں بہت فرق ہے۔ تحریک انصاف پارلیمنٹ کو کنٹینر نہ سمجھے۔

انہوں نے کہا نیا پاکستان پرانے آئی ایم ایف کے پاس جارہا ہے۔سوروزہ پلان ، ایک کروڑنوکریاں اور50 لاکھ گھروں کا بجٹ میں نام ونشان نہیں۔

loading...
loading...