عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ سماعت اگلے سال18سے 21 فروری کے درمیان ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

عالمی عدالت دو مراحل میں کیس سنے گی۔ 18 اور20 فروری کو بھارت اپنا مؤقف پیش کرے گا۔

جبکہ 19 اور21 فروری کو پاکستانی وکلا کے دلائل سنے جائیں گے۔

loading...
loading...