آرمی چیف جنرل باجوہ کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات

ریڈیو پاکستان

ریڈیو پاکستان

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات مین  خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف کو اردن کے”آرڈر آف دی ملٹری میرٹ” ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آرمی چیف کو ایوارڈ دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ کے اعتراف میں دیاگیا۔

loading...
loading...