ساہیوال سے گندے انڈوں کی ایک اور بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال سے گندے انڈوں کی ایک اور بڑی کھیپ پکڑلی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کہتے ہیں کہ گندے انڈوں کی مسسلسل برآمدگی سنگین معاملہ ہے۔

  پنجاب سے بڑی تعداد میں گندے انڈوں کی مسلسل برآمدگی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال کے نواحی گاؤں سے 11 لاکھ خراب انڈوں کی ایک بڑی کھیپ پکڑی ہے۔

چند روز قبل بھی فوڈ اتھارٹی نے چیچہ وطنی  کے کولڈ سٹورں سے سات لاکھ خراب انڈے برآمد کئے تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق خراب انڈوں کی تجارت اور سٹوریج پر کروڑوں کی سرمایا کاری کرنے والے یقینی طور پر کسی منظم گروہ کا حصہ ہیں۔

اس گھناونے کاروبار کے پس پردہ عناصر کا سراغ لگا کر انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

loading...
loading...