الیکشن کمیشن نے پی پی 217کے فاتح امیدوار کو نااہل قرار دیدیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پی پی217ملتان سے جہاں شاہ محمود قریشی کو انتخابات میں ہرانے والا امیدوار محمد سلمان نا اہل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے آزاد حیثیت سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نادرا ریکارڈ میں محمد سلمان کی عمر25 سال سے کم ہے جبکہ قانون کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد الیکشن کے اہل نہیں اس لیے محمد سلمان اپنی نشست برقرار نہیں رکھ سکتے۔

الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم جاری کردیا۔

loading...
loading...