جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے مزید 3افسران کی خدمات جے آئی ٹی کے حوالے کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جعلی اکاؤنٹس اور ان میں ہوئی اربوں کی ٹرانزیکشنزکی چھان بین کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی  کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مزید تین افسران کی خدمات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردی ہیں۔

افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی حماد کمال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی احمد اور احمد بن زید شامل ہیں۔

جے آئی ٹی نےمنی لانڈرنگ سے متعلق کمپنیوں کا ریکارڈ نیب سے طلب کرلیا ہے۔

اِن کمپنیوں میں، ایم ایس زرداری گروپ اور ایم ایس اُومنی سمیت 34 کمپنیاں شامل ہیں۔

loading...
loading...