منشیات فروشی سے منع کرنے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور میں گذشتہ رات منشیات فروشی سے منع کرنے پر دوست نے دوست کو قتل کرڈالا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم ساتھیوں سمیت تاحال مفرور ہے۔

 پولیس کے مطابق گذشتہ رات لوہاری گیٹ میں باپ، بیٹے اور ساتھی نے 25 سالہ نوجوان فرحاد کو قتل کر دیا۔فرحاد نے ہمسائے نوید بٹ جو منشیات فروشی سے منع کیا۔

جس پر معمولی تلخ کلامی ہوئی اور پھر نوید بٹ، نعمان بٹ اور علی رضا نے فائرنگ کرکے فرحاد کو قتل کر دیااور فرار ہوگئے۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔جبکہ فرحاد کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...