سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس نمٹادیا

سندھ ہائیکورٹ-فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ-فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا مزید آٹھ افراد گھر واپس لوٹ آئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی واپسی پر لاپتا افراد سے متعلق کیس نمٹادیا۔

لاپتا افراد کیس میں اہم پیشرفت کئی ماہ سے لاپتا آٹھ افراد گھر پہنچ گئے۔

پولیس نے گمشدگی کے بعد واپس آنے والوں سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرقان صدیقی، افتخار، محمد حسین، عبدالرحمن، محمد جاوید،عشرت اللہ اور محمدعلی گھر لوٹ آئے ہیں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ شکر ہے لاپتا افراد گھر واپس آرہے ہیں۔عدالت کی کوشش سے لاپتا افرادکی اہلخانہ کو حوصلہ ملا ہے۔

عدالت نے گمشدگی کی درخواستیں نمٹا دیں۔

loading...
loading...