کلثوم نواز کی تدفین، ہزاروں افراد شریک

kulssomnawaziamge

لاہور: بیگم کلثوم نوازکا سفرآخرت عقیدت مندوں کی محبت کی مثال بن گیا۔لوگ دوردورسے نمازجنازہ میں شرکت کیلئے پہنچے۔ہرچہرہ اداس نظر آیا۔ سابق خاتون اول عوام خصوصاً مسلم لیگ نواز کے کارکنوں میں بے حد مقبول تھیں ۔

ہردلعزیزرہنما کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئےعقیدت مندوں کا سیلاب امڈ آیا ۔ آنکھوں میں نمی اورچہرے پراداسی لئے ہزاروں لوگ جنازہ گاہ پہنچے۔اوراپنے جذبات کا اظہارکیا۔

بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت کیلئےلاہورکےعلاوہ دوردرازشہروں سے بھی لوگ آئے۔

loading...
loading...