اسحاق ڈار کی حوالگی، پاکستان درخواست کرسکتا ہے، برطانوی ہائی کمیشن

hhhh

اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کا بیان سامنے آگیا۔ کہا کہ قانونی لحاظ سے پاکستان حوالگی کی درخواست کرسکتا ہے۔تاہم فیصلہ شواہد اور ان کی نوعیت کی بنیاد پرہوگا۔

 اسحاق ڈار کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔ برطانیہ سے وطن واپسی کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔ حوالگی کی درخواست کی جاسکتی ہے، برطانوی ہائی کمیشن کا بیان آگیا۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور قرار دیا گیا، سفارتی اور عام پاسپورٹ بھی منسوخ کردیا گیا  ۔ وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ  بھی کردیا،  تاہم  اسحاق ڈار برطانیہ کی سڑکوں پر نظر آئے، لیکن وطن واپس نہ آئے۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ کے پاکستان سےانصاف اور احتساب کے شعبے میں اچھے تعلقات ہیں ، قانونی لحاظ سے حوالگی کی درخواست کی جاسکتی ہے۔

 سپریم کورٹ نے بھی متعلقہ اداروں کو اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

loading...
loading...