لاہور: بیگم کلثوم نواز جاتی امراء قبرستان میں سپرد خاک

00

لاہور:بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کردی گئی جس کے بعد ان کو جاتی امراء قبرستان میں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ مولانا طارق جمیل نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے  بھی اس میں شرکت کی۔ ان کو جاتی امراء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کیلئے جاتی امراء میں تیاریاں مکمل کی  گئیں، شریف خاندان اور وی آئی پیز کیلئے 3خصوصی صفیں بنادی گئی ہیں۔

 پہلے شریف میڈیکل کمپلیکس گراؤنڈ میں انتظامات مکمل کیے گئے،نماز جنازہ کیلئے شریف خاندان اور وی آئی پیز کیلئے 3صفیں تیار کی گئی ۔

عام لوگوں کیلئے 3بجے دروازے کھول دیئے  گئے تاہم خصوصی صفوں اور عام لوگوں کے درمیان فاصلےکیلئے خاردار تاریں نصب کی گئی ہیں۔

اُدھر گرمی کے پیش نظر جنازہ گاہ میں ٹینٹ،کرسیاں ،ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر بھی نصب کیا گیا ،جنازہ گاہ کے اطراف اور درمیان میں  بھی خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کیا گیا۔

loading...
loading...