کینسر میں مبتلا ٹینس پلیئر کا علاج، حکومت بھول گئی

mehakimage

کینسر میں مبتلا سولہ سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور  کا علاج کا وعدہ کرکے حکومت بھول گئی لیکن آج نیوز نہیں بھولا، تین ہفتے گزر گئے، لیکن حکومت کی جانب سے امداد کا وعدہ پورا نہ ہوسکا۔

وزیر اعظم نے بھی مہک یا ان کے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اکیس اگست کو آج نیوزکی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مدد کی یقین دہانی بھی کرائی، لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

کینسر کی مریضہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی اعلان کے باوجود حکومتی امداد کی منتظر ہے۔21اگست کوآج نیوزکی رپورٹ پرعمران خان نے نوٹس لیا تھا۔3ہفتے گزرگئے معاملے پرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

loading...
loading...