جشن آزادی کے موقع پر کئی شہروں میں موسم سہانا

Related image

جشن آزادی کے موقع پر کئی شہروں میں موسم بھی سہانا ہے، جہلم میں موسلا دھار بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں بھی ابر کرم برسا اور کراچی میں بادل ڈیرا جمائے ہوئے ہیں لیکن برستے  نہیں۔

آج ہے وطن کی آزادی کا جشن اور موسم بھی ہے مہربان، پنجاب کے مختلف شہروں بالائی علاقوں میں ابر کرم برسا ہے۔

اپردیر میں رم جھم  پھوار ہوتی رہی، جشن آزادی کی تقریبات بھی جاری رہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہے بادلوں کا راج، جہلم میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

پسرور میں بھی کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش سے موسم سہانا ہوا اور ہرشہ نکھر گئی۔ مرید کے میں بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

کراچی میں بادل شہریوں سے کررہے ہیں اٹھکھیلیاں، ڈیرا جمائے ہوئے ہیں لیکن برستے نہیں۔

loading...
loading...