ہمارا مقابلہ عمران اور زرداری کے اوپر والوں سے ہے، نواز

nawazimage

جہلم :نوازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے جیل بھیجنے کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے جبکہ ہمارا مقابلہ زرداری اور عمران خان سے نہیں بلکہ ان کے اوپر والوں سے ہے جہاں سے وہ ڈکٹیشن لیتے ہیں۔

اپنے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ووٹ کو 70 سال سے عزت نہیں ملی لیکن اب ہم نے یہ کھیل ختم کرنے ہیں۔

ن لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ  ہم تاریخ نہیں دہرائیں گے۔آپ کا میرے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، کبھی گیدڑ بھی شیروں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ  عمران خان کہتا تھا کہ زرداری سے ہاتھ نہیں ملاسکتا آپ ہاتھ ہی نہیں آپ تو دل بھی ملارہے ہیں۔

loading...
loading...