خواتین کے عالمی دن پر ‘عورت مارچ’ کا انعقاد

main1

دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس بار پاکستان میں ‘عورت مارچ’ کے نام سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کراچی میں یہ ریلی فریئر ہال سے شام 4 بجے شروع ہوگی۔ اسی طرح کی ریلی کا انعقاد اسلام آباد اور لاہور میں بھی کیا جائے گا۔

ریلی میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کرتے ہوئے معاشی ناانصافی، تولیدی ناانصافی اور ماحولیاتی ناانصافی جیسے مسائل کو اجاگر کریں گی۔

اس ریلی میں مردوں کو آنے کی بھی اجازت ہے تاہم ایک مرد کے ساتھ دو خواتین کا ہونا ضروری ہے۔

ریلی کی ایک خاصیت جو اسے دوسروں سے منفرد بناتی ہے وہ یہ کہ یہ مارچ کسی انفرادی کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک اجتماعی کاوش ہے۔

ریلی کے انعقاد کے لئے تقسیم ہونے والے پمفلٹس کا ٹائٹل ہی ‘ہم عورتیں’ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ مارچ کسی تنظیم کا حصہ نہیں بلکہ مکمل طور پر عام شہریوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔

loading...
loading...