چین پاکستان میں امریکی اثرو رسوخ کا متبادل

Untitled-2

دیکھنے میں آرہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں۔لگتا یہ ہے کہ امریکا  کا نئے سال کا نیا مقصد پاکستان کو ناراض کرنا ہے۔

اس کی شروعات ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے ایک ٹویٹ سے ہوئی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ امریکا نے پاکستان کو پچھلے 15 سالوں میں 33 ارب سے زائد کی امداد فراہم کی ہے، لیکن پاکستان نے دھوکا دینے اور جھوٹ بولنے کی علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، اور اب امریکا پاکستان کے لئے کچھ نہیں کرے گا۔’

اس کے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کی طرف سے ایک بیان سامنےآیا جس میں انہوں نے کہا کہ  ‘ ہم جانتے ہیں  پاکستان  دہشت گردی کے خلاف اور بھی بہت کچھ کر سکتا ہےاور  ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں  آگے آئے۔’

اس کے علاوہ امریکا نے پاکستان کو دی جانے والی255 ملین ڈالر کی امداد بھی  روک دی۔

ا س مشکل وقت  میں چین نے ایک اہم کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔

 اور اب چین پاکستان میں اپنے کرنسی کو بھی  فروغ دے رہا ہے۔ چینی کرنسی کو اب   پاکستان اور چین کر درمیان  باہمی تجارت کو  فروغ دینے او ر سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنایا جاسکے اور ڈالر کی  قدر وقیمت  کونظر انداز کیا جاسکے۔

بیجنگ  پاکستان میں  اقتصادی راہ داری کا منصوبہ بنارہا ہے جس کی کل لاگت 62 بلین ڈالرز ہوگی۔اس منصوبے میں ریلوے  لائنز، سڑکیں اور پائپ لائنز بنائی جائیں گی جو پاکستان اور چین کو آپس میں  ملائیں گی۔اس کے علاوہ  کوئلہ ، سولر اور ہائیڈرو پروجیکٹس کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

یہ تعلقات  صرف  اقتصادی پالیسیوں تک ہی محدود نہیں بلکہ کچھ پاکستانی  تعلیمی اداروں میں چینی زبان کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے،اورپاکستان کےبہت سے اشتہاروں  میں  چینی اداکاروں کو کام کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

جس میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی  ہے کہ پاکستان ان کا بھی گھر ہے۔

اس  کے علاوہ چینی اخبار اور ویب سائٹس بھی پا کستان  میں مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہیں۔ دونوں ممالک   اپنے ملٹری تعلقات کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

چین  ملٹری ہارڈ وئیر کا ایک مستحکم ذریعہ ہے۔اس سلسلے میں دونوں ممالک نے بہت سے لڑاکا طیارے بھی بنا ئے ہیں اور  ان طیاروں کے مختلف ائیر شوز میں بھی  حصہ دار رہ چکے ہیں۔

آپ کے خیال میں کیا چین پاکستان میں امریکی اثرو رسوخ  کے خاتمے کا ایک بہترین  متبادل ثابت ہو سکتا ہے؟

loading...
loading...