ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند جاری رہے گی

foggy

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں،پشاوراوربالائی سندھ میں شدید دھند جاری رہے گی۔بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ ایپریشن معطل کردیا گیا،کئی پروازیں ری شیڈول کردی گئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جہاں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا وہاں دھند کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقے اوربالائی سندھ کے علاقے شدید دھند کی لیپٹ میں رہیں گے۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہورہاہے۔شدید دھند کی وجہ سے باچاخان ایئر پورٹ آنے والی دو انٹرنیشنل پروازیں پشاور کی بجائے لاہور ایئرپورٹ منتقل کردی گئیں ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی،بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا،چھ پروازیں منسوخ کردی گئیں،جبکہ بیس پروازیں تاخیرکا شکار ہیں۔لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی دوپروازیں منسوخ ،مسقط سے پشاورآنے والی متعدد پروازیں بھی موخرکردی گئی ہیں۔اندرون اوربیرون ملک جانے والی کچھ پروازیں بھی ری شیڈول بھی کردی گئیں۔آج سب سے زیادہ سردی اسکردومیں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

loading...
loading...