یہ الیکشن کا وقت ہے احتساب کا نہیں ، زرداری

zarimage

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا موقع ہے،یہ وقت احتساب کا نہیں۔احتساب کے مقدمات الیکشن کے بعد بھی چلائے جاسکتےہیں۔

اپنے بیان میں سابق صدر  نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹرین پٹڑی سے نہیں اترے۔الیکشن کا بائیکاٹ کرنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی، کسی کو موقع نہیں دیں گے۔

سابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جس کی بھی حکومت آئے گی اسے پیپلزپارٹی سے بات کرنا پڑے گی۔

سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کو دوبارہ موقع ملتا ہے یا نہیں،حالات پر ہے،جو ہونے والا ہے اسے جمہوری طور پر روکنا ہے۔

loading...
loading...