ہم قانون کے مطابق فیصلے کرنے کے پابند ہیں: چیف جسٹس سپریم کورٹ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کہتے ہیں کہ ہم قانون کے مطابق فیصلے کرنے کے پابند ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ انصاف وقت پر قانون کے مطابق کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ قانون سیکھیں اور عملدرآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 4کے تحت انصاف ہر شہری کا حق ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل فورم تنقید کے زیر اثر رہا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 212 میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف بروقت نہیں ملتا۔ ہمیں ججز کی کمی کا سامنا ہے۔ فیصلوں میں تاخیر کے ذمہ دار صرف ہم نہیں۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ ایک مقدمے کو سننے کیلئے ججز کے پاس صرف ڈھائی منٹ ہوتے ہیں۔ ایک جوڈیشل جج کے پاس 150سے زائد کیسز ہوتے ہیں۔

loading...
loading...