ہم عوام کی طاقت سے اگلا الیکشن جیت لیں گے: بلاول بھٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سکھر:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو پنجاب کی میٹرو چاہیئے یا کے پی کے کے درخت چاہئیں یا  ملک سے غربت کا خاتمہ اس کا فیصلہ عوام خود کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم عوام کی طاقت سے اگلا الیکشن جیت لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک سے غربت کے خاتمے کی جدوجہد کررہی ہے جبکہ ن لیگ نے تو این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔