گزشتہ سال4لاکھ سےزائد نومولود بچے دم توڑ چکے ہیں: وزارت صحت کا اعتراف

قومی اسمبلی-فائل فوٹو

قومی اسمبلی-فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال چار لاکھ سے زائد نومولود بچے دم توڑ چکے ہیں۔

پاکستان نوزائیدہ بچوں کیلئے محفوظ نہ رہا۔گزشتہ سال چار لاکھ41 ہزار نومولود ایک سال کی عمر تک بھی نہ پہنچ سکے۔

موت انہیں ماوں کی گود سے چھین لے گئی۔

اکیس فیصد  نومولود دم گھنٹے سے اور 18 فیصدانفیکشن کے باعث جان سے گئے۔

دو لاکھ 90 ہزار نے تو ایک ماہ بھی دنیا میں نہ گزارا۔

نومولود کی شرح اموات آٹھ فیصد تک پہنچنے کاوزارت صحت کا اعتراف شاید عوامی نمائندوں  کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے۔

loading...
loading...