گرین لائن منصوبہ آج ٹی وی کے ملازمین کیلئے خطرہ بن گیا

گرین لائن منصوبے پر کام جاری ہے-فائل فوٹو

گرین لائن منصوبے پر کام جاری ہے-فائل فوٹو

کراچی کا گرین لائن بس منصوبہ آج ٹی وی کے ملازمین کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔

آج ٹی وی  کے دفتر پر دہشتگرد تین مرتبہ حملہ کرچکے ہیں لیکن ریاست کے چوتھے اہم ستون کی حفاظت کی دعویدار حکومت گرین لائن منصوبے کا صرف ایک بس اسٹاپ تبدیل کرنے کو تیار نہیں۔

گرین لائن بس کا ایک اسٹاپ عین بزنس ریکارڈر ہاؤس کےمرکزی دروازے پر تعمیر کیا جانا ہے۔

ریکارڈر ہاؤس اور آج ٹی وی کی انتظامیہ کئی بار اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو آگاہ کرچکی ہے کہ اسٹاپ کی تعمیر سے سیکڑوں صحافیوں اور دیگر عملے کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔

loading...
loading...