گجرات: عمران خان کو ماری جانیوالی چپل کا نشانہ علیم خان بن گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گجرات: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر جلسے سے خطاب کے دوران چپل سے حملہ کیا گیا۔

گجرات میں عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے تھے جب مجمع میں موجود ایک شخص نے ان پر چپل سے وار کیا۔

سربراہ پی ٹی آئی  کے اِدھر اُدھر رخ کرنے کے سبب چپل مارنے والے کا نشانہ چُوکا اور چپل علیم خان کے جا لگی۔

واضح رہے گذشتہ ایام خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے، جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیر  اعظم نواز شریف کو جوتا لگنے اور عمران خان کو جوتا مارنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

loading...
loading...