کوشش ہے کہ اسلام کی خدمت کریں: پرویز خٹک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہےکہ جب بھی دین و ایمان کےخلاف کسی نے آواز آٹھائی دفاع پاکستان کونسل ہمیشہ ان کے خلاف کھڑا ہوگیاہے۔ 

پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم دین و ملک کی دفاع کرتے رہیں گے۔ہم نے تمام سر کاری اسکولوں مین قران کی تعلیم لازمی کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئمہ مساجد کیلئے تنخواہوں کا اجرا کررہے ہیں۔ کوشش ہے کہ اسلام کی خدمت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی دین و ایمان کےخلاف کسی نے آواز آٹھائی دفاع پاکستان کونسل ہمیشہ ان کے خلاف کھڑا ہوگیاہے۔