کوشش ہے جلد سے جلد فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوجائے: عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں قبائلی علاقوں میں جنگ کی مخالفت پر مجھے طالبان خان کا نام دیا گیا۔

عمران خان  نے کہا کہ پاکستان کو امریکی جنگ میں نہیں کودنا چاہیئے تھا۔ مشرف انگریزوں کی تاریخ پڑھ لیتے تو آپریشن نہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جنگ کی مخالفت پر مجھے طالبان خان کا نام دیا گیا۔ فاٹا انضمام کی مخالفت کرنے والے فاٹا کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد سے جلد فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوجائے۔

loading...
loading...