کورکمانڈر راولپنڈی کاوادی نیلم میں اگلے مورچوں کا دورہ

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپنڈی:کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے وادی نیلم  میں اگلے مورچوں کا دورہ کر کے  آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے نیلم وادی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر نے جوانوں سے ملاقات میں آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

 کورکمانڈر نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دینے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنڑول پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی ہے۔

loading...
loading...