کوئٹہ کے علاقے میں دھماکے سے 4سیکیورٹی اہلکار شہید

ریڈیو پاکستان

ریڈیو پاکستان

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے خونی تالاب  میں ہونے والے دھماکے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

 دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا بظاہر خود کش معلوم ہوتا ہے۔

loading...
loading...