کوئٹہ: عیسیٰ نگری کے علاقے میں فائرنگ، دوافراد جاں بحق

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقےعیسیٰ نگری میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےدوافرادقتل جبکہ خاتون اوربچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کوئٹہ میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے عیسیٰ نگری کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا تو ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر ورثاء نے احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ دہشتگردی ہے،تاہم مختلف زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

loading...
loading...