کوئٹہ: ایک ہی دن میں فائرنگ کےتین واقعات میں 15افراد قتل

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ:کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کےایک ہی دن میں فائرنگ کےتین واقعات میں لیویز اہلکارسمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی۔ایک ہی دن میں دس افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

تازہ ترین واقعہ شاہ زمان روڈ پر پیش آیا،مسلح افراد نے رکشے پر گولیاں برسادیں۔رکشہ میں سوار خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی مارے گئے۔

اس سے قبل قمبرانی روڈ پر مسلح افراد نے پک اپ کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کرکے لیویز اہلکار سمیت چھ افراد کو ماردیا گیاجبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

سبی پھاٹک کے قریب بھی ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

اراکین اسمبلی میں بھی حالیہ ٹارگٹ کلنگ نے تشویش بڑھا دی ہے۔

گزشتہ15روز میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 15 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

loading...
loading...