کوئٹہ: ایف سی کے مددگار سینٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک

quettaimage

 

 کوئٹہ : کوئٹہ میں ایف سی کے مددگار سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان ایف سی نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے اور کہاہے کہ دو دہشتگرد مددگار سینیٹر کے اندر داخل ہوئے، تاہم اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ایک دہشتگرد نے خود کو دروازے پر ہی دھماکے سے اڑا لیا ہے۔

واقعے کے بعد فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور آپریشن جاری ہے جبکہ تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

loading...
loading...