کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی-فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی-فائل فوٹو

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے۔ پاکستان کے 20 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پرپاکستان کے تمام سیاست داں اور عوام ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکل جانا چاہیئے۔

loading...
loading...