کسی بھی وقت احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے: طاہرالقادری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ  طاہرالقادری نے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیاہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری  کہتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین ہوچکا ہے۔شہبازشریف اوررانا ثنا اللہ کے مجرم ہونے کی شہادت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  کاپی تو مل گئی لیکن کچھ شکوک پیدا ہوگئے ہیں۔ اصل رپورٹ تک رسائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹینر تیار ہے،کسی بھی وقت احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے۔