کرنل سہیل فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک

sohailimage

اسلام آباد: بلوچستان میں شہید کرنل سہیل عابد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپردخاک کردیا گیا۔

 کوئٹہ میں ایک کارروائی کے دوران کرنل سہیل گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے، آپریشن کے دوران کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اور دو خودکش بمبار بھی مارے گئے، جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وطن میں امن کیلئے ایک اور قربانی، اس بار شہادت کا تاج کرنل سہیل عابد کے سر سج گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا۔ کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کاسربراہ سلمان بادینی دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

اس دوران ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد بھی شہید ہوئے۔ شہید کے والد اپنے بیٹے پر فخر کرتے ہیں۔

کرنل سہیل کی نماز جنازہ وہاڑی میں ان کے آبائی گاؤں91ڈبلیوبی میں ادا کی گئی۔ گیریژن کمانڈر میلسی جواد احمد ذکا، ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ سمیت شہریوں کی تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو خصوصی طیارے سے تدفین کیلئے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

loading...
loading...