کراچی کے تین حلقوں سے شہباز شریف میدان میں

shahbazsharifimage

کراچی : سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کراچی کے تین حلقوں این اے دو سو اڑتالیس، دو سو اننچاس اور دو سو پچاس سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، شہبازشریف لاہور سے بھی قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے میدان میں ہیں۔

ن لیگ نے پہلے کراچی میں امن کے قیام کا کریڈٹ لیا اور پھر کراچی کی سیاسی بساط پر اپنے بڑے مہرے اتار دیے۔ مقابلے پر آرہے ہیں خود ن لیگ کے صدر شہباز شریف جنہوں نے تین محازوں این اے 248،  این اے 249 اور  این اے 250پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

شہبازشریف لاہور سے بھی قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے مقابلہ کریں گے ، وہ این اے 124 لاہور اور این اے 123 پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں ، اسکے علاوہ شہبازشریف پنجاب کی نشستوں پی پی 167، پی پی 168 اور پی پی 169
سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

کراچی میں شہبازشریف کے کاغذات جمع کرانے کے بعد رانا مشہور نے کہا کہ  شہباز شریف کراچی سے انتخابی مہم شروع کرنے خود آئیں گے،  اور عید کے بعد نون لیگ کا کراچی میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

loading...
loading...